تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا نے سلامتی کونسل سے ایران پر پابندی کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن: ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد امریکا نے اب  سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر پابندی عائد کرے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد اس ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تاہم اب امریکا نے سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا ہے وہ بھی ایران پر پابندیاں عائد کرے۔

امریکا نے سلامتی کونسل کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر پابندیاں عائد کرے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں اُس کے کردار کو مناسب نہیں قرار دیا جا سکتا جس کے باعث خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

ایران پر پابندیوں کی ضرورت پر یہ تازہ بیان اقوام متحدہ میں امریکا کے نائب سفیر جوناتھن کوہن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں دیا، اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اس تناظر میں مثبت نتائج کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔


ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقرار رکھیں گے، یورپی رہنماؤں کا عزم


امریکی صدر کی ایرانی جوہری ڈیل سے دستبرداری اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد یہ سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس تھا جبکہ جوہری ڈیل سے دست برداری کے بعد ایران نے بھی امریکا سے سخت رویہ اپنا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں لگائیں گے، ایران سے جوہری تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔


ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنا گمراہ کن اور سنگین غلطی ہے، بارک اوباما


ایرانی صدر حسن روحانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کا فیصلہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، امریکا ایرانی جوہری معاہدے سے کبھی مخلص نہیں تھا، ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -