واشنگٹن (21 مئی 2026): امریکا نے ایران کو 25 ارب ڈالر کے اثاثوں کی واپسی اور 3.67 فی صد یورینیم افزودگی کی پیش کش کر دی ہے۔
ایرانی سیاسی مبصر علی گولہاکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو ایک نئی تجویز پیش کی، جس میں پچیس ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے، تین اعشاریہ سڑسٹھ فی صد یورینیم افزودگی کی اجازت اور محدود مدت کے لیے ایرانی تیل کی فروخت کی سہولت شامل ہے۔
ایکس پر بیان میں علی گولہاکی نے لکھا امریکا چاہتا ہے جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کی بحالی، پابندیوں میں نرمی اور جوہری اقدامات سے متعلق تمام نکات پر ایک ساتھ اتفاق کیا جائے، جب کہ ایران کا مطالبہ ہے کہ ان اقدامات پر تیس دن میں عمل درآمد اور تصدیق کے بعد ہی جوہری مذاکرات آگے بڑھائے جائیں۔
امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کو نئی تجاویز بھجوا دیں
ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے نئی امریکی تجاویز ملنے کی تصدیق کر دی گئی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ دھمکیوں سے پالیسیوں پر اثر نہیں پڑتا، امریکی حکام سنجیدگی ثابت کریں، منجمد فنڈزکی بحالی، امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ واضح مطالبات ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


