نیویارک: ایران پر امریکی اور اسرائیلی بربریت کے باعث امریکا میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران سے جنگ کے نتیجے میں دنیا کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ تیل اور گیس کی ترسیل بند ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
مہنگائی کی اس لہر سے خود امریکی عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ایران سے جنگ کے پہلے ہفتے میں ہی امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
امریکا میں پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب اوسط قیمت 3.25 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے جو ہفتہ پہلے کے مقابلے میں تقریباً 27 سینٹ زیادہ ہے۔
امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی اوسط پٹرول قیمت میں ایک ہی دن میں 11 سینٹ تک اضافہ دیکھا گیا جو 4 برس میں سب سے بڑا روزانہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تیل کی عالمی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
ماہرین کے مطابق اگر مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں امریکہ میں پٹرول کی قیمتیں 3.25 سے 3.50 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


