جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ابھی یہ طےنہیں ہوا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بے بنیاد الزامات پر کارروائی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اوردیگرسیاستدانوں کیخلاف کیسز پاکستان کااندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کےاحترام،قانون کی حکمرانی کاکہتےہیں۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان سےانسانی حقوق اورلااینڈآرڈرکےحوالےسےرابطےمیں ہیں، ابھی یہ طےنہیں ہوا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بے بنیاد الزامات پر کارروائی ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا کر اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے کر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے تھے۔

عدالت کی جانب سے سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں