تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا ایران کے ساتھ غیرمشروط مذاکرات کے لیے تیار

بیلینزونا: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کوئی شرط عائد کیے بغیر اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر بیلینزونا میں نیوز کانفرس سے خطاب کے دوران مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر ایران ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے طرز عمل کا مظاہرہ کرے تو امریکا ایٹمی پروگرام کے معاملے پر ایران کے ساتھ غیرمشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کام جاری رکھے گا جن میں ایران کی حزب اللہ اور شام کی حکومت کی حمایت شامل ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے مائیک پومپیو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور 2015 کے معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد شروع کرے۔

حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران امریکا سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوسکتا ہے، اگر امریکا ایران کی عزت کرے، لیکن ایران مذاکرات کسی دباؤ میں آکر نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کو رکوانے کے لیے مشترکہ جامع معاہدہ عمل سے یکطرفہ طور پردستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -