ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

امریکا میں سب سے زیادہ خودکشیاں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں سال 2022 سالانہ خودکشیوں کے اعتبار سے سب سے مہلک ثابت ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں 2022 کے دوران سالانہ خودکشیوں کے سب سے زیادہ واقعات ریکارڈ ہوئے۔

نئے جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ سال خودکشیوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی، 2022 میں 49,000 سے زیادہ افراد نے اپنی جانیں لیں۔

- Advertisement -

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے نیا ڈیٹا شائع کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک امریکا میں خودکشیاں زیادہ عام ہو رہی ہیں۔

امریکی صحت کے سکریٹری زیویر بیسیرا نے ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں خودکشیوں کی کل تعداد میں مردوں کا حصہ تقریباً 79 فیصد تھا۔

ہر 10 میں سے نو امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کو ذہنی صحت کے بحران کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں