منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

امریکا کا یوکرین کو ایئرڈیفنس سسٹم دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

روس کی جانب سے بدلہ لینے کے اعلان کے باوجود امریکا نے یوکرین میں ڈیٹرنس فورسز کیلئے ایئرڈیفنس سسٹم فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ و فرانس کی درخواستیں مسترد کر دیں یورپی اتحادیوں کو امریکی عدم تعاون پر تحفظات ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کو امریکی ایئرپاور کے استعمال کی اجازت نہ مل سکی۔

یورپی افواج کی مشرقی نیٹو سرحد پر تعیناتی اور بلیک سی میں گشت کا نیا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اتحادی افواج پر روسی حملے کی صورت میں مداخلت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

پینٹاگون نے یوکرین کیلئے تیار کچھ ایئرڈیفنس سسٹم مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیئے ہیں۔

یورپی رہنما کا کہنا ہے کہ روسی حملے روکنے کےلیے امریکی سیکیورٹی ضمانتیں ضروری ہیں تاہم برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں افواج کی تعیناتی کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں