ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

امریکا نے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی تنقید مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(24 جنوری 2026): وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی تنقید مسترد کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے صدر ٹرمپ ٹھیک کہتے ہیں، نیٹو کے لیے امریکا نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکا نے نیٹو کے لیے دیگر ممالک سے زیادہ کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ امریکا میں مقیم برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے کہا تھا کہ افغانستان میں دی گئی نیٹو افواج کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی افغانستان میں فوجی خدمات سرانجام دیں، دوست بنائے، دوستوں کو کھویا بھی، ماں باپ نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو دفن کیا، بچے والدین کے بغیر رہ گئے۔

جس پر صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نیٹو فوجی افغانستان میں جنگ کے دوران فرنٹ لائن سے دور رہے۔

برطانیہ کے وزیراعظم سرکئیر اسٹارمر نے افغانستان میں برطانیہ سمیت نیٹو کے کردار پر صدر ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں نے ایسا بیان دیا ہوتا تو یقینا معافی مانگتا، 9/11 کے بعد افغانستان پر امریکا ساتھ دیتے ہوئے جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں