تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی کیسے مارا گیا ؟ ویڈیو اور تصاویر جاری

واشنگٹن : داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر جاری کردیں گئیں، ٹھکانہ تباہ کرنے سے پہلے امریکی فوج نے داعش کے سربراہ کی باقیات محفوظ کرلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدای کےٹھکانے پر حملے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کردی، ائیریل فوٹیج میں امریکی فوج کے ٹرینڈ کتے اور خصوصی دستوں کوکارروائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں آپریشن کے بعد امریکی فوجی دستوں کی واپسی اور میزائل کے ذریعے ابوبکرالبغدادی کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا، ٹھکانہ تباہ کرنے سے پہلے امریکی فوج نے داعش کے سربراہ کی باقیات محفوظ کرلی تھی۔

https://www.facebook.com/DeptofDefense/videos/550200915730125/

ویڈیو اور تصاویر کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر البغدادی کے ٹھکانے پر پہنچے تو ان پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، ڈرون کے ذریعے سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی فوجی اہلکار البغدادی کے کمپاﺅنڈ میں پہنچ رہے ہیں جنھیں فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ داعش اپنے سربراہ کی موت کابدلہ لینے کیلئےدوبارہ منظم ہوکرامریکی تنصیبات کونشانہ بنانے کی کوشش کرے گی۔

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل فرینک میکینزی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ابو بکر البغدادی اپنے آخری لمحات میں رو پڑا تھا۔

واضح رہے امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا تھا۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے، آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا، اس نے ا خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وائٹ ہاؤس میں اس کارروائی کو براہِ راست ملاحظہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -