منگل, جون 9, 2026
اشتہار

امریکی فوج کا ایران کے کرج بیلسٹک میزائل پلانٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ ، تصویر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی فوج نے ایران کےکرج بیلسٹک میزائل پلانٹ تباہ کردیا ، جس کے بعد میزائل پلانٹ کی تباہی سے پہلے اور بعد کی تصویر جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں شدت پیدا ہو گئی ہے جہاں امریکی سینٹ کام نے ایران کے اہم کرج بیلسٹک میزائل پلانٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے انتہائی درست نشانے والے میزائلوں کے ذریعے کرج پلانٹ کو نشانہ بنایا، یہ پلانٹ بیلسٹک میزائل تیار کرنے اور انہیں جمع کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

حکام نے کہا یہاں تیار ہونے والے میزائل امریکہ، پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کے لیے براہِ راست خطرہ تھے۔

امریکی حکام نے حملے کی تصدیق کے لیے کرج میزائل پلانٹ کی تباہی سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے متعدد شہروں کو نشانہ بنایا، بندر عباس، خوزستان اور اہواز  ان علاقوں میں شدید بمباری کی گئی جبکہ جنوبی ایران کے ان شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں