تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکا کا فلسطین کی امداد بحال کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے فلسطین کے لیے امداد بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کا فلسطینیوں کو ساڑھے 23 کروڑ ڈالر امداد دینے کا منصوبہ ہے، جوبائیڈن نے فلطسین کو 235 ملین ڈالر امداد جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک سے بھی ایسے اقدامات کی امید ہے۔

امریکی امدادی پیکیج زیادہ تر اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی یو این ڈبلیو آر اے کے ذریعے فراہم کیا جائے گا اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلسطین کی امداد سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں روکی گئی تھی۔

جوبائیڈن نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے حوالے سے سابق صدر کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلوں کو واپس لیں گے۔

جوبائیڈن کے ساتھیوں نے بھی واضح کیا تھا کہ وہ اسرائیل اورفلسطین کے مسئلے میں دو ریاستی حل کے حق میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے یہ مقصد حاصل ہو۔

امریکہ کی نئی انتظامیہ پہلے ہی واشنگٹن میں قائم فلسطینی سفارتی مشن کی بحالی، لاکھوں ڈالر کی معاشی اور انسانی بنیادوں پر تعاون کا اعادہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -