پیر, جون 8, 2026
اشتہار

امریکا نے 450 سے زائد نوادرات پاکستان کو واپس کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے 450 سے زائد نوادرات پاکستان کے حوالے کر دیے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میوزیم میں تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی معاون وزیرخارجہ پال کپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورثہ اپنے گھر واپس آگیا ہے، نوادرات کی مجموعی مالیت 2کروڑ 30لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

پال کپور نے کہا کہ مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور امریکی ہوم لینڈسیکیورٹی کی کوششوں سےکامیابی ممکن ہوئی یہ نوادرات پاکستان کی تاریخ کے باب ہیں جو نسلوں کو ورثے سے جوڑتے ہیں، مجموعےمیں 4ہزارسال قدیم مٹی کی مورتیاں اور دنیا کی ابتدائی انسانی تخلیقات شامل ہیں۔

معاون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی ملکیت اب اپنے گھر پہنچ گئی ہے نوادرات کی اسمگلنگ اربوں ڈالر کا عالمی مجرمانہ کاروبار ہے اسمگلنگ اقوام سے ان کی تاریخ اور شناخت چھین لیتی ہے امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر ثقافتی ورثے کی اسمگلنگ کیخلاف کام جاری رکھےگا۔

پال کپور نے کہا کہ پاک امریکا معاہدہ غیرقانونی نوادرات کی امریکی مارکیٹ میں رسائی روکنے میں مددگار ہے معاہدے کے تحت میوزیم تبادلوں، تحفظ اور پیشہ ورانہ تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں