جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

امریکا نے ایک لاکھ ویزے منسوخ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے رواں برس کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ افراد کے ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ جن افراد کے ویزے منسوخ کئے گئے ہیں ان میں 8 ہزار طلباء بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2500 ویزے ایسے افراد کے ہیں جنہوں نے کسی نہ کسی طریقے سے امریکی قانون کی خلاف ورزی کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کیے جاچکے ہیں، جن میں تقریباً 8 ہزار طلبہ ویزے اور 2 ہزار 500 خصوصی کام کے اجازت نامے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایسے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کی جا رہی ہیں جن کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ملک بدری (ڈی پورٹیشن) اور ویزا منسوخی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں امیگریشن اور ویزا قوانین میں سختی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں اب ویزا ہولڈرز کے امریکا میں داخلے کے بعد بھی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ گرفتاری، سزا یا دیگر قانونی معاملات کی نشاندہی ہوسکے۔

امریکا میں پڑھنے والے بھارتی طلبا کو سخت وارننگ کیوں جاری کی گئی؟

رپورٹس کے مطابق منسوخ کیے گئے ویزوں کا تعلق مختلف کیٹیگریز سے ہے، جن میں سیاحتی، تعلیمی، ہنرمند ورک ویزے اور دیگر غیر ملکی زائرین شامل ہیں، بھارت جو امریکا کے ویزا ہولڈرز میں سب سے بڑی تعداد رکھتا ہے، اس پالیسی تبدیلی سے براہِ راست متاثر ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں