بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

روس کے خلاف نئی پابندیاں: بھارت، جاپان، یورپی ممالک امریکی ٹیرف کی زد میں آ سکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (08 اگست 2026): روس اور ایران کے خلاف امریکی سینیٹ نے پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی منظوری دے دی، اور بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز امریکی سینیٹ نے بھاری اور دو جماعتی اکثریت سے ایک ایسے بل کی منظوری دے دی جس کا مقصد یوکرین پر حملے کے باعث روس اور ان ممالک کو سزا دینا ہے جو روس کی پٹرولیم مصنوعات خریدتے ہیں۔

بل کے حق میں 86 جب کہ مخالفت میں صرف 11 ووٹ آئے، بل کے تحت روسی تیل اور گیس پر انحصار کرنے والے ممالک پر 100 فی صد تک ٹیرف عائد کرنے کا اختیار بھی امریکی صدر کو دیا جا سکتا ہے۔

بھارت، جاپان اور یورپی یونین کے بعض ممالک ممکنہ طور پر اس اقدام کی زد میں آ سکتے ہیں۔ روس کے خلاف پابندیوں کا یہ بل سابق سینیٹر لنزے گراہم کے نام سے منسوب ہے۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرف سے امریکی درآمد کنندگان اور صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ یہ بل اب امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


ایران عمان معاہدہ، امریکا نے بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا


اس بل کو آنجہانی سینیٹر کی جانب سے اس معاملے میں کی جانے والی کوششوں کے اعزاز میں ’’لنزے گراہم سینکشننگ رشیا ایکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کینٹکی کے ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال واحد ریپبلکن تھے جنھوں نے بل کی مخالفت کی، جب کہ ان کے ساتھ 10 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔

بل کے تحت روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں پر نئی پابندیاں اور ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، جب کہ روسی برآمدات پر 500 فی صد تک محصولات عائد کیے جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ یہ بل ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اختیار بھی دے گا کہ وہ ان ممالک سے درآمد ہونے والی اشیا پر 100 فی صد تک محصولات عائد کر سکیں جو روسی تیل اور گیس کے 5 سب سے بڑے درآمد کنندگان میں شامل ہیں۔

یہ تجویز گراہم کی اوّلین ترجیحات میں شامل تھی، جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے اپنی زندگی کے آخری ایام بھی اس بل کو آگے بڑھانے کی کوشش میں صرف کیے تھے۔ تاہم یہ کوشش وائٹ ہاؤس اور سینیٹ کی قیادت کے درمیان کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات میں الجھ کر رہ گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں