تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکا کی پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد

امریکا نے پاکستان کو 75 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے بیان میں کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کیساتھ باہمی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےیوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں۔

سعودی عرب نے یوم آزادی پر پاکستان کو مبارک باد دی ہے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور ہم پاکستان کی ترقی و کامرانی، امن و استحکام کے لیے پرامید ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی حکومت پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -