امریکا نے مذاکرات کے درمیان ہی ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی تیل کی غیرقانونی تجارت اور شیڈو فلیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل و دیگر مصنوعات کی غیرقانونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹامی پگٹ کا کہنا ہے کہ 15 اداروں، 2افراد اور 14 بحری جہازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے یہ ادارے، بحری جہاز غیرقانونی تیل برداری میں استعمال ہو رہے تھے۔
’مذاکرات کا آغاز مثبت ہے، امریکا سے بےاعتمادی کی دیوار کو عبور کرنا ہو گا‘
نائب ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی تجارت کا منافع ایرانی حکومت بدنیت سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتی رہی ہے ایرانی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے دنیا میں عدم استحکام کیلئے مالی معاونت کر رہی ہے۔
ٹامی پگٹ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تیل اور پیٹرو کیمیکل برآمدات میں کمی کیلئےایرانی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، ایران اور اسکے شراکت داروں کو جوابدے بنانے کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


