تازہ ترین

امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو پر پابندی لگا دی

امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم پرپابندی لگا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 10 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

پابندی کے شکار افراد کاتعلق ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈسےہے۔ پابندی ہانگ کانگ کی علاقائی خودمختاری مجروح کرنےپرلگائی گئی ہے۔

امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون منچ کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی خودمختاری کومجروح کرنےوالوں کےخلاف پابندی لگائی گئی۔

ان افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے آزادی اظہار، اسمبلی اور جمہوری عمل کو روکنے کے لئے براہ راست پالیسیوں کا نفاذ کیا، اور اس کے نتیجے میں وہ ہانگ کانگ کی خودمختاری کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔

امریکا نے واضح کیا ہے کہ سیاسی آزادی سے متعلق کریک ڈاؤن میں کردار ادا کرنے والوں کے خلاف پابندیاں لگائی گئی ہیں جب کہ امریکا ہانگ کانگ کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -