تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترکی پر امریکی پابندیاں، پاکستان کا ردعمل آگیا

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ترکی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی، امن و خوشحالی کی جدوجہد میں ترک عوام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترکی پر یکطرفہ پابندیوں پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاکی ترکی پرپابندیاں عائد کرنےپرپاکستان کو شدید تشویش ہے، پاکستان کسی ملک کیخلاف یکطرفہ اقدامات کومسلط کرنےکامخالف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تمام امورکاحل بات چیت، سفارتکاری اور افہام وتفہیم میں پوشیدہ ہے، پاکستان علاقائی،عالمی امن کیلئے ترکی کےانمول کردارکوسراہتاہے۔

ترکی پر پابندی، روس نے امریکا

کے خلاف خاموشی توڑ دی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قومی سلامتی، امن و خوشحالی کی جدوجہد میں ترک عوام کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ہمیشہ مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ان کےشانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے ایس۔400 فضائی دفاعی نظام لینے اور اسے نصب کرنے کو بنیاد بنا کر ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ترکی پر تجارتی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایک روز قبل تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ترکی نے نیٹو رکن ہونے کے باوجود بھی ہتھیاروں کی خریداری کی جو بہت زیادہ تشویشناک بات ہے۔

روس نے ترکی پر عائد ہونے والی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ترکی کے ساتھ معاہدے جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -