ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا 3 ممالک سے مشترکہ انفراسٹرکچر معاہدے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

جی 20 سربراہی اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور ہندوستان کی جانب سے ایک بڑے مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے معاہدے کے اعلان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے باعث خلیج اور عرب ممالک کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے آپس میں ملا دیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جس ریلوے نیٹ ورک کا اعلان متوقع ہے اسے خطے کی بندرگاہوں سے شپنگ لین کے ذریعے ہندوستان سے ملا دیا جائے گا۔

مشترکہ ریلوے پروجیکٹ نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے کلیدی امور میں سے ایک ہوگا، اس حوالے سے پیش رفت کی توقع کی جارہی ہے۔

اگر چاروں ممالک اگلے دو دنوں میں مذاکرات ختم کر دیتے ہیں تو ان کے رہنما اس منصوبے کے پیرامیٹرز کی وضاحت کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس آج سے بھارت میں شروع ہوجائے گا، عالمی رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر بھارت پہنچ چکے ہیں۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

دہلی میں اجلاس سے قبل تبتی کمیونٹی نے بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آزادی کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ سربراہان کے عشائیے میں سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانا پیش کرنے پر بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

سوئیڈش یونیورسٹی کے ریسرچ پروفیسر نے بھارتی وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ بھارت کا گلوبل ہنگر انڈیکس میں 121 ممالک میں 107 واں نمبر ہے جو پاکستان، بنگلا دیش اور نیپال سے بھی خراب ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں