جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

امریکا سمیت 10 یورپی ممالک نے اردوان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا، فرانس، جرمنی، کینیڈا سمیت 10 یورپی ممالک نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے سامنے گھٹنے ٹیک ‏دیے، سفیروں نے ترکی سے معافی مانگ لی۔

پیر کے روز ترکی میں امریکی سفارتخانہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ویانا کنونشن کے آرٹیکل 41 کی ‏پاسداری کرتا ہے۔

امریکا نے کہا کہ ترکی کے قوانین اور قواعد و ضوابط کا احترام کرتے ہیں اور سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن کے ‏آرٹیکل 41 کی تعمیل کو برقرار رکھتے ہیں۔

آرٹیکل 41 وصول کرنے والے ریاست کے قوانین اور قواعد و ضوابط کا احاطہ کرتا ہے اور یہ شرط رکھتا ہے کہ ‏مذکورہ ریاست کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔

کینیڈا ، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک نے بھی اسی طرح کا پیغام بھیجا ہے جبکہ ناروے اور فن لینڈ نے ‏امریکی پیغام کو دوبارہ ٹویٹ کیا۔

ترکی کا 10 ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر کرنیکا عندیہ

ترک میڈیا کے مطابق صدارتی ذرائع نے بتایا کہ ایردوان نے سفارت خانوں کے بیانات کا خیر مقدم کیا۔ صدر رجب طیب ایردوان نے داخلی معاملات پر بیان جاری کرنے پر ان سفیروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات ‏جاری کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں