ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امریکا نے ایرانی آئل ٹینکرز کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی آئل ٹینکروں کو عالمی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے رہا ہے تاکہ عالمی رسد کو برقرار رکھا جا سکے۔

CNBC براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی جہاز پہلے ہی باہر نکل رہے ہیں اور ہم نے اسے باقی دنیا کو سپلائی کرنے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب مزید جہاز آبی گزرگاہ سے گزر رہے ہیں جن میں بھارت اور چین کے بحری جہاز بھی شامل ہیں اب جہازوں کی ٹریفک بڑھنا شروع ہونا چاہیے۔

بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن کا مقصد ایران کی بحریہ اور اس کی سرحدوں سے باہر پاور پروجیکٹ کرنے کی صلاحیت سمیت اس کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنا تھا۔

برطانیہ

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے 53 ملین پاؤنڈ کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا جنگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں اور مزید بڑھ رہی ہیں، ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کو مزید نہیں پھیلنے دیں گے، تین ہفتے کے بعد 3 ماہ کے لیے برطانیہ میں تیل کی قیمتیں فکس کر دیں گے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا کوئی آسان ٹاسک نہیں، لیکن وہ ایک قابل عمل منصوبے پر سمندری آمد و رفت کی بحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں لیکن یہ نیٹو مشن نہیں ہوگا، مسئلے کے تیز حل کے لیے اقدامات کریں گے، جنگ کے بعد ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں