جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز گزرنے لگے، امریکا کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرمپ کے مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ تیل بردار آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز سے گزرنا شروع کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہیسٹ نے منگل کے روز کہا کہ آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں اور ایران کی جانب سے اہم شپنگ لین میں ٹریفک کو روکنے کے اقدامات سے امریکی معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کا گزرنا دلیل ہے ایران کے پاس زیادہ طاقت باقی نہیں رہی، جنگ مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی اور جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

امریکا نے ایرانی آئل ٹینکرز کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

کیون ہیسٹ نے کہا کہ ایران کا بحری راستہ روکنے کی کوششوں سے امریکی معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن تشویش ہے ایشیائی ممالک اپنی ضرورت پوری کرنے کےلیے امریکا کو تیل کی برآمدات کم کر سکتے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس کے پاس اس کا متبادل منصوبہ موجود ہے۔

مشیر نے کہا کہ ایران میں امریکی کارروائی چین کے مفاد میں بھی ہے جنگ جلد ختم ہو گی تو امید ہے چینی صدر اس پر امریکا کا شکریہ ادا کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں