تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس کی افزائش روکنے میں کامیابی حاصل ہوگئی، طبی ماہرین کا دعویٰ

نیویارک: امریکا کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست سیئیٹل کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر جانز لاپوئیک نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ انہیں وائرس کی افزائش روکنے میں کسی حد تک کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کرونا سے پھیپھڑوں کے متاثر ہونے پر قابو پانے میں کامیابی کے قریب ہیں، اگر نتائج توقع کے مطابق ملے تو اس مہلک مرض پر قابو پانا آسان ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: نئی تحقیق میں کرونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خوشخبری

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا میں بندروں پر کی جانے والی 2 ریسرچز کی گئیں جس کے نتائج جرنل سائنس میں شائع ہوئے، ماہرین میں کرونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے نئی امید پیدا کردی ہے۔

ان ریسرچز سے پہلی بار سائنسی ثبوت ملا تھا کہ کرونا وائرس سے صحتیاب جسم میں اس وائرس کے خلاف حفاظتی ڈھال پیدا ہوجاتی ہے جو انہیں دوبارہ اس سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔

پہلی تحقیق میں ماہرین نے 9 ایسے بندروں کا جائزہ لیا تھا جو کرونا وائرس سے متاثر تھے۔ صحتیابی کے بعد جب ان بندروں کو دوبارہ متاثرہ بندروں کے ساتھ رکھا گیا تو وائرس ان پر بے اثر رہا اور وہ دوبارہ کوویڈ 19 کی بیماری میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہے۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹر ڈین کا کہنا تھا کہ ان بندروں میں اس وائرس کے خلاف قدرتی مدافعت پیدا ہوگئی جس سے وہ دوبارہ متاثر نہیں ہوئے، ‘یہ ایک نہایت حوصلہ افزا خبر ہے’۔

Comments

- Advertisement -