The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں سفارتی اہلکاروں کےساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا‘ مائیک پومپیو

واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سفارتی اہلکاروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ 2018ء کے دوران پاکستان کو بہت کم فنڈ جاری کیے گئے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی امداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے خارجہ امورکمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں امریکی سفارت کاروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔

امریکی وزیرخارجہ نے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پناہ گاہوں اور دہشت گردی پراکسانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

مائیک پومپیوخارجہ امورکمیٹی کو بریفنگ میں مزید کہا کہ ڈاکٹرشکیل آفرید کا معاملہ میرے دل کے قریب ہے۔

سفارتی پابندیوں کے بعد پاکستان کا سپر پاؤر کو کرارا جواب

خیال رہے کہ رواں ماہ امریکہ نے پاکستان کے سفارت کاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کی تصدیق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ 11 مئی سے امریکہ میں تعینات سفارتی عملے پر پابندیاں عائد ہوں گی جس کے بعد عملہ سفارت خانے سے 40 کلومیٹر کی حدود میں رہیں گے۔

پاکستان نے بھی امریکی سفارت کاروں پرجوابی پابندیاں عائد کردیں

بعدازاں پاکستانی وزرات خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی سفارت کاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے امریکی اقدام کے جواب میں پاکستان میں امریکی سفارت کاروں پرپابندیاں عائد کیں تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں