تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی استحکام پر بھی گفتگو کی گئی۔

پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، رابطے میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا اور افغان مفاہمتی عمل کی پیشرفت،باہمی تعاون کے امور پر غور ہوا تھا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، امن عمل میں فریقین کے باہمی اتفاق رائے کی حمایت کرتے رہیں گے۔

امریکی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -