جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کا مسجد وزیر خان کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے مسجد وزیر خان کا دورہ کیا اور مسجد کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

امریکا کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع مسجد وزیر خان اور اس سے ملحقہ علاقے کی بحالی کےلیے 23 کروڑ 90 لاکھ روپے دے چکا ہے۔

امریکا کی دی ہوئی رقم سے مسجد اور اس کے اطراف میں بحالی کا جاری ہے جس کا معائنہ کرنے کےلیے امریکی ناظم الامور نے مسجد وزیر خان کا دورہ کرکے بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

انجیلا پی ایگلر نے مسجد کے اطراف میں بھی ثقافتی بحالی کے کام کا معائنہ کیا اور کہا کہ ثقافتی ورثے کی بحالی کا پروگرام میرا پسندیدہ ہے، ثقافتی ورثے کی بحالی کے کام پر ہم والڈ سٹی اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں