اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

ٹرمپ انتظامیہ کے پاسدارانِ انقلاب سے خفیہ رابطے، بڑا انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی اخبار ‘ایگزیوس’ نے امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد ایم او یو سے قبل پاسدارانِ انقلاب سے خفیہ رابطے کا انکشاف کیا۔

امریکی اخبار ‘ایگزیوس’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسلام آباد معاہدے پر دستخط سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ خفیہ طور پر رابطہ قائم کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کی منظوری کے بغیر یہ معاہدہ ممکن نہیں ہو سکے گا، اس سلسلے میں مئی میں امریکی انٹیلی جنس حکام نے عراقی کردستان کے صدر نیچروان بارزانی سے رابطہ کر کے انہیں اس حساس رابطے کا ثالث اور رابطہ کار بنایا۔

امریکی حکام نے نیچروان بارزانی سے پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ احمد واحدی سے بات کروانے کی درخواست کی ، جس کے بعد بارزانی نے ایرانی حکام سے رابطہ قائم کر کے ٹرمپ انتظامیہ کا پیغام پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق 14 مئی کو اربیل میں عراقی کردستان کے صدر کی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ احمد واحدی سے فون پر بات چیت ہوئی۔

احمد واحدی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ وہ ایرانی مذاکرات کاروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس بحران کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔

ایگزیوس کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکام نے بعد ازاں اربیل میں ایرانی حکام کے ساتھ براہِ راست خفیہ مذاکرات کی تجویز بھی دی تھی، تاہم ایرانی حکام نے اسرائیلی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر اس پیشکش اور ملاقات سے گریز کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں