تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا آرامکو پر حملے سے جنم لینے والے بحران کا پر امن حل چاہتا ہے، پومپیو

ریاض/واشنگٹن : امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا، تیل کی سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملے سے جنم لینے والے بحران کا پر امن حل چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اس حوالے سے خطے میں اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے کہ ایران کی تردید کے باجود حملے اسی نے کیے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس محاذ آرائی سے نکلنے کی راہ تلاش کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامن حل چاہتے ہیں اور میرے خیال میں ہم نے ایسا کر کے بھی دکھایا اور مجھے امید ہے کہ ا ایران بھی اس کو اس نظر سے دیکھے گا۔

خیال رہے امریکا نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹہراتے ہوئے سیٹلائٹ کی تصویر شئیرکی ہیں اور دعوی کیا تھا حملہ ایران کے جنوبی علاقے سے کیا گیا تاہم ایران نے حملے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا، ایرانی صدر کا کہنا تھا آئل تنصیبات پر حملہ یمن میں حملوں کی جوابی کارروائی پر ہوئے ۔

بعد ازاں سعودی عرب نے بھی اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

واضح رہے سعودی عرب کی آئیل کمپنی آرمکو پر ہفتے کو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا اور یمن کے حوثی باغیوں نے ہفتے کوآئل کمپنی آرامکو پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، ڈرون حملوں میں دنیا میں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ بھی متاثر ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -