اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد چوتھی بار مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد چوتھی بار مسترد کردی گئی، 47 ووٹ حق میں اور 52 ووٹ مخالفت میں میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے۔

ریپبلکنز کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے ان کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔

سینیٹ میں ہونے والی اہم رائے شماری کے دوران 47 ووٹ حق میں اور 52 ووٹ مخالفت میں میں آئے ، ریپبلکن سینیٹرز کی اکثریت نے قرارداد کے خلاف ووٹ دے کر اسے چوتھی بار ناکامی سے دوچار کیا۔

ڈیموکریٹ سینیٹرز اس قرارداد کے ذریعے صدر ٹرمپ پر یہ پابندی عائد کرنا چاہتے تھے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی یا حملے سے پہلے امریکی کانگریس سے باقاعدہ منظوری لیں۔ تاہم، سینیٹ میں ریپبلکنز کی برتری کے باعث یہ شرط عائد کرنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام رہی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صدر ٹرمپ کی ایک بڑی سیاسی جیت ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے، ریپبلکن پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہیں۔

دوسری جانب، ڈیموکریٹس نے اس ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اختیارات کے توازن کے خلاف قرار دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں