پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کے ایران میں کیے آپریشن کو بڑی ناکامی قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(15 اپریل 2026): امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب  سے ایران میں کیے گئے آپریشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک بہت بڑی ناکامی قرار دے دیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے چک شومر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جسے ‘آپریشن ایپک فیوری’ کہہ رہے ہیں، وہ حقیقت میں ایک ‘ایپک فیلئر’ (بہت بڑی ناکامی) ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ شروع ہوئے 45 دن گزر جانے کے باوجود صورتحال قابو میں آنے کے بجائے مزید بگڑ چکی ہے۔

چک شومر نے صورتحال کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج آبنائے ہرمز کی بندش برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ایران کا جوہری پروگرام مزید فعال ہو گیا ہے اور عالمی سطح پر امریکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ کانگریس کو چاہیے کہ وہ حکومت کا سخت احتساب کرے اور اس معاملے پر باقاعدگی سے قراردادیں پیش کی جائیں تاکہ انتظامیہ کی جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

صدر ٹرمپ کی شخصیت پر حملہ کرتے ہوئے چک شومر نے مزید کہا کہ پوپ کی توہین کر کے ٹرمپ اخلاقیات کی ایک نئی نچلی سطح پر گر گئے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ خود کو بائبل کا مداح بتانے والا اور اسے اپنی پسندیدہ کتاب قرار دینے والا شخص بائبل کی ایک آیت تک سنانے سے قاصر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں