تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر باب مینینڈز کا پاکستان میں شہریوں بشمول دہری شہریت رکھنے والے افراد کی پکڑ دھکڑ پرشدید ردعمل دیتے ہوئے من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کےسربراہ سینیٹر باب مینینڈزکی امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال تشویش ناک ہے اور حالیہ عرصے میں ہونے والی من مانی گرفتاریاں ناقابلِ برداشت ہیں۔

سینیٹر باب مینینڈز کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے اور اُن لوگوں کیلئے قانونی طریقہ کار ہوناچاہیے جو زیرحراست میں ہیں۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کےسربراہ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کئی افراد کو باضابطہ الزامات کےبغیر حراست میں رکھا جارہا ہے، جن میں سے کئی ایک دہری شہریت رکھنے والے پاکستانی امریکی ہیں، انہیں کم و بیش قانونی نمائندگی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

گذشتہ روز ریپبلکن رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کے وائس چیئرمین جم بنکس کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔

جم بنکس کا کہنا تھا کہ ارکان کانگریس کا خط کسی ایک پارٹی یا فرد کی حمایت کے لیے نہیں تھا، ری پبلکن رکن کانگریس نے پاکستان کاکس کے بانی رکن طاہر جاوید سے بھی ملاقات کی۔

Comments

- Advertisement -