تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایک اور امریکی سینیٹر کورونا وائرس میں مبتلا، تعداد پانچ ہوگئی

واشنگٹن : امریکی سینیٹر مائیک کیلی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، یہ امریکی کانگریس کے پانچویں رکن ہیں جو اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں، مائیک کیلی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں سینیٹر مائیک کیلی نے کہا ہے کہ اس ہفتہ کے آغاز میں جب میں نے ہلکے فلو کی جیسی علامات کا ٹیسٹ کروایا تو میں نے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیا۔ ڈاکٹر نے مجھے کووڈ -19 کا ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی، جس کے بعد میری رپورٹ میں کرونا مثبت آیا یے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی انفیکشن ہلکا ہے اس لیے میں نے خود کو سیلف قرنطینہ کرلیا ہے اور بالکل ٹھیک ہونے تک گھر سے ہی کام کروں گا۔

امریکی سنیٹر مائیک کیلی نے کہا کہ میں اس انفیکشن کی وجہ سے ہی گزشتہ روز ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کرنے اور دو ٹریلین کے ریلیف پیکیج کو منظوری دینے کے دوران موجود نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایوان نمائندگان کے تین اراکین ماریو ڈیاز بلرٹ، بین ایم سی ایڈمز اور جوئے کنگھم اور سینیٹر ریڈ پال بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -