منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کیلیے امریکی سینیٹرز میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (27 ستمبر 2025): اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دینے کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے چار سینیٹرز نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھا۔

سینیٹرز نے مارکو روبیو سے مطالبہ کیا کہ وہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار افراد کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت پُرامن قافلے کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

انہوں نے مشترکہ خط میں لکھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا اس وقت بحیرہ روم میں سفر کر رہا ہے جس کا مقصد غزہ کیلیے ضروری انسانی امداد پہنچانا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ اسے ڈرونز حملوں اور دیگر دشمنی آمیز کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت انہیں تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔ خط لکھنے والے سینیٹرز میں ایڈ مارکی، ایلزبتھ وارن، کرس وان ہولن اور جیف مرکلی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں