امریکا نے پاکستان کو مزید 47 لاکھ فائزر ویکسین فراہم کردیں

اسلام آباد : امریکا نے کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو مزید47 لاکھ فائزر ویکسین فراہم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مزید47لاکھ فائزر ویکسین فراہم کردی گئیں ہیں ،کورونا ویکسین پاکستانی عوام سےیکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فراہم کی گئیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ابتک 6کروڑ 15لاکھ ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں۔
As part of our ongoing solidarity with the people of Pakistan to combat COVID-19, the United States donated an additional 4.7 million Pfizer COVID-19 vaccine doses via #COVAX. In total, we have now donated over 61.5 million vaccines doses to Pakistan. pic.twitter.com/Q6cSZednsD
— Department of State (@StateDept) April 12, 2022
خیال رہے پاکستان پہلے ہی 100 ملین سے زیادہ شہریوں کو کورونا کے خلاف ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کر چکا ہے۔
کوویڈ کیسز میں تیزی سے کمی کے بعد پاکستان نے تمام پابندیوں کو ختم کر دیا اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بند کر دیا ہے۔
یہ ادارہ مارچ 2020 میں کورونا وبائی امراض کے تناظر میں معلومات اکٹھا کرنے، تجزیہ کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔