پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کو نئی تجاویز بھجوا دیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کی نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع ہے۔
العربیہ کے مطابق امریکا ایران معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے اور پاکستان سے اہم شخصیات کی ایران کے دورے پر روانگی کا بھی امکان ہے حج کے بعد معاہدے کے حتمی نکات پر مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں ہو گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


