The news is by your side.

Advertisement

امریکی موسیقار کا کشمیریوں سے دل دل پاکستان گا کر اظہار یکجہتی، ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد: امریکی موسیقار توشے نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے ساری دنیا کے لوگوں کو مل کر آواز بلند کرنا چاہیے کیونکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرررہا ہے۔

اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق میں نکالی جانے والی یکجہتی ریلی میں امریکی گلوکار نے پاکستانی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

انہوں نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی شدت پسند جماعت ہے، ہم سب کو مل کر کشمیر کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گنز کا استعمال کر کے بچوں سے بینائی چھین رہی ہے، وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

قبل ازیں اداکار شان نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے لیے جان دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس دن پاک فوج نے اشارہ کیا اُس روز پوری قوم کھڑی ہوگی، میرا تعلق کشمیری خاندان سے ہے، آزادی کے لیے جان دے سکتا ہوں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں