پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

امریکا کا اسٹار لنک کے 6 ہزار ٹرمینلز ایران اسمگل کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے حکام نے گزشتہ ماہ اسٹار لنک کے 6 ہزار ٹرمینلز ایران سمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کارروائی جنوری میں ایران میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے دوران کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک ٹرمینلز کی یہ کھیپیں اس وقت ایران سمگل کی گئیں جب ایرانی حکام نے معاشی مشکلات اور کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث پیدا ہونے والے بدامنی کے دوران بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ بندکر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے حالیہ مہینوں میں تقریباً 7 ہزار اسٹار لنک ٹرمینلز خریدے، جن میں سے زیادہ تر جنوری میں خریدے گئے۔

سینئر حکام نے ایران میں انٹرنیٹ کی آزادی سے متعلق موجودہ اقدامات کے لیے مختص فنڈز کو سیٹلائٹ سسٹم کی خریداری کے لیے ری ڈائریکٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مشرق وسطیٰ میں بہت بڑی فوج تیار ہے، ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

حکام کے مطابق صدر ٹرمپ ان ہزاروں ٹرمینلز کی ایران میں اسمگلنگ سے آگاہ تھے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر اس منصوبے کی منظوری دی تھی یا نہیں اور وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ تہران نے امریکا پر مظاہروں کو بھڑکانے کا الزام لگایا ہے، تاہم امریکہ ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں