پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

امریکا میں درجہ حرارت جان لیوا حد تک گرنے کی پیش گوئی، برفباری سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (24 جنوری 2026): امریکا میں نیشنل ویدر سروس نے موسم سرما کے برفانی طوفان کو ’’انتہائی جان لیوا‘‘ قرار دے دیا ہے، اور شہریوں کو ہائپوتھرمیا اور فراسٹ بائٹ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید برفباری سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے، میڈیا نے سرما کے طوفان کو ’’مونسٹر اسٹارم‘‘ قرار دے دیا ہے، ویدر سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ درجہ حرارت جان لیوا حد تک گر سکتی ہے۔

امریکا کی دو تہائی آبادی کو برفانی طوفان کا سامنا ہے، جس کے سبب 17 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ملک میں فضائی اور زمینی سفر شدید متاثر ہو گیا ہے اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ٹیکساس، جارجیا، آرکنساس، شمالی و جنوبی کیرولائنا میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں وفاقی دفاتر پیر کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 16 کروڑ سے زائد امریکیوں کو شدید برفباری اور سردی کا سامنا ہے۔

امریکا عالمی ادارہ صحت (WHO) کی رکنیت سے دستبردار، پرچم بھی ہٹا دیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید برفباری، بارش اور یخ بستہ ہواؤں سے شہریوں کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اور نیشنل ویدر سروس نے برفانی طوفان کو ’’انتہائی جان لیوا‘‘ قرار دے دیا، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق برفانی طوفان انتہائی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، جو اس وقت مغربی امریکا سے مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، حکام کے مطابق اس صورت حال میں ہائپوتھرمیا اور فراسٹ بائٹ کی کیفیت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور، فلاڈیلفیا اور نیویارک شدید برفباری کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، ویدر سروس کے مطابق امریکا کے مختلف شہروں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کا امکان ہے، کولوراڈو سے بوسٹن تک کئی ریاستوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کا امکان ہے، نیویارک اور نیو جرسی کے بعض علاقوں میں 10 سے 14 انچ برف، بوسٹن میں 12 سے 17 انچ برف متوقع اور 30 میل فی گھنٹہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ امریکا کے متعدد علاقوں میں کم ترین درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے متعدد جنوبی و مشرقی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس، جارجیا، آرکنساس، شمالی و جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ ہے، نیشنل گارڈ سمیت ایمرجنسی ادارے الرٹ، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیویارک میں برف کی صفائی کے لیے 1600 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، جب کہ انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں