اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

امریکا نے وینزویلا کا 500 ملین ڈالر کا تیل عالمی منڈی میں فروخت کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (15 جنوری 2026): امریکا نے وینزویلا کا تقریباً 500 ملین ڈالر مالیت کا تیل بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا ہے، جب کہ وینزویلا کی عبوری اتھارٹیز آئندہ مرحلے میں 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گی۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے مطابق امریکا کے حوالے کیے جانے والے تیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 2.8 ارب ڈالر بنتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی حکومت اس تمام عمل اور تیل کی فروخت کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہے، جب کہ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم واشنگٹن کے زیرِ کنٹرول اکاؤنٹس میں جمع کرائی جائے گی۔

کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے مزید تیل کی فروخت متوقع ہے، جس کا مقصد وینزویلا کی معاشی بحالی اور توانائی کے شعبے میں استحکام لانا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ ایک تاریخی توانائی معاہدہ طے کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر موجود ہیں، جن کا حجم تقریباً 300 ارب بیرل ہے۔

ایران پر کیسے حملہ کیا جائے؟ پینٹاگون نے ٹرمپ کو آپشنز پیش کر دیے

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آج ان کی وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ ایک بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ان کے مطابق بات چیت کے دوران تیل، معدنیات، تجارت اور قومی سلامتی سمیت متعدد اہم موضوعات زیرِ غور آئے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا کو استحکام دینے اور اس کی بحالی میں مدد کرتے ہوئے شان دار پیش رفت کر رہا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان یہ شراکت داری سب کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور وینزویلا جلد ہی دوبارہ عظیم اور خوش حال ملک بنے گا، شاید پہلے سے بھی زیادہ۔

+ posts

جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں