تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن ریٹائر ہوگئے

واشنگٹن : پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے ریٹائر ہوگئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے ریٹائرہوگئے، ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی امریکی خصوصی نمائندے کےعہدے سے بھی سبکدوش ہوگئے۔

رچرڈ اولسن نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک امریکی محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دیں۔ رچرڈ اولسن پاکستان اورمتحدہ عرب امارات میں امریکا کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

رچرڈ اولسن کی سبکدوشی پر وزیرخارجہ جان کیری نے ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ اولسن نے پاکستان افغانستان سمیت دیگر ممالک میں سفارتی محاذ پرقابل قدر خدمات انجام دیں۔

اُنھوں نے کہا کہ اولسن نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور تعمیری تعلقات استوار کرنے کا عزم جاری رکھا، جسے اُنھوں نے اُن کی غیر متزلزل سفارتی خدمات‘‘ کی ایک قابل قدر مثال قرار دیا۔


مزید پڑھیں : امریکی سفیررچرڈ اولسن پاکستان اور افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر


ہاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں امریکی سفیررچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپنی 34 برس کی طویل سفارت کاری کے دوران، رچرڈ اولسن پاکستان اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،عراق، تیونس، ایتھو پیا،میکسیکو اور یوگنڈا میں مختلف سفارتی عہدوں پر فائز رہے جبکہ دو ہزار چھ سے دوہزار آٹھ تک رچرڈ اولسن نے نیٹو میں بطور ڈپٹی چیف مشن کے خدمات انجام دیں۔

رچرڈ اولسن نے انیس سو بیاسی میں امریکی محکمہ خارجہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Comments

- Advertisement -