تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، مارک ٹونر

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیرسے متعلق شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے متعلق شواہد کا جائرہ لے رہے ہیں، کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل ہوئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، کشیدگی کا خاتمہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

نائب ترجمان دفتر خا رجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کئی متنازع امور ہیں، خطے کے مفاد میں پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

مارک ٹونر نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان، بھارت اور خطے کے مفاد میں ہے، ہلمند میں طالبان کا حملہ افغانستان کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

گزشتہ روز مریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف موثرکردار ادا کررہا ہے، پاکستان اپنی سرحد پر دہشت گردوں کی رسائی روکے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔


مزید پڑھیں : پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف مؤثرکردار ادا کررہا ہے،امریکہ


ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کودہشتگردوں اور دہشتگردتنطیموں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی، ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند ہونی چاہیے،تناؤ کا خاتمہ دونوں ملکوں اور خطے کےمفاد میں ہے۔


مزید پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی کاخاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،مارک ٹونر


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان گروہوں کےخلاف بھی کارروائی کرے جوخطے کےدیگرملکوں میں حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کےخاتمےکاعملی مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -