تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں، مارک ٹونر

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کشیدگی میں کمی کے لئے مذاکرات کریں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں، پاک بھارت مذاکرات سے ہی خطے میں کشیدگی کم ہوگی۔

نائب ترجمان نے کہا کہ افغانیوں پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتے ہیں، افغان قیادت اور طالبان امن مذاکرات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، افغانستان میں پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے امن معاہدہ اہم ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا طالبان کے خلاف افغان فوج کو مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔


مزید پڑھیں : امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، مارک ٹونر


اس سے قبل بھی نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے متعلق شواہد کا جائرہ لے رہے ہیں، کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل ہوئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، کشیدگی کا خاتمہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

نائب ترجمان دفتر خا رجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کئی متنازع امور ہیں، خطے کے مفاد میں پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -