تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جان کیری اور پینٹا گون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں، جان کربی

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے پینٹاگون سے اختلافات کی تردید کردی، انکا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس ایک ہی پیچ پرہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے حقانی نیٹ ورک کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں، دہشت گردی کے خلاف دونوں کا موقف ایک ہی ہے۔


 مزید پڑھیں :  پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے


جان کربی نے کہا کہ امریکا پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پارٹنرز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے جان کیری،جنرل راحیل شریف اور نوازشریف کے درمیان رابطوں سےلاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جان کیری کی جنرل راحیل شریف اور نوازشریف سے بات چیت کے بارے میں ریکارڈ دیکھنا ہوگا۔


 مزید پڑھیں : القاعدہ، حقانی نیٹ ورک دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، جان کیری


رواں سال جون میں امریکا نے پاکستان کے سامنے مطالبات کی فہرست رکھی لیکن مستقبل میں ڈرون حملے نہیں ہوں گے، یہ یقین دہانی کروانے سے انکار کر دیا، امریکا نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے اور افغان عمل مذاکرات میں مؤثر کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری  القاعدہ، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو دنیا کے امن کے لئے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -