تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکیاں ، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

واشنگٹن : امریکا نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی پریس بریفنگ کے دوران اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ راناثنااللہ کی عمران خان کوقتل کی دھمکیوں پر کیا کہیں گے؟ جس پر ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ راناثنااللہ کی عمران خان کو دھمکی پر ان سے پوچھیں میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں ہوناچاہیے، سیاسی فریقین کو قانون کی عزت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں قانون کی بالادستی ہو، عوام کو جمہوری و آئینی طریقے سے اپنے رہنما کا انتخاب کی آزادی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب مودی حکومت کی جانب سے راہول گاندھی کو نااہل کرنے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی،عدالتوں کااحترام جمہوریت کیلئے اہم ہے، راہول گاندھی کے معاملے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان معاملات کو جس سطح پر لے گئے ہیں، اب وہ سیاست سےمائنس ہوجائیں گے یا ہم۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب ہم سمجھیں گے ہمارے وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہرحد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ جمہوری ہے یہ غیرجمہوری اور یہ اصولی یہ بے اصولی۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ ملک اور ملک کی سیاست کو وہاں پر لاکھڑا کردیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک کا وجود ہی باقی رہے گا، انارکی پھیلی ہوئی ہے، عمران خان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

Comments