site
stats
بزنس

ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب،امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے،بینکنگ سیکٹر 2008کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی اسٹاک کے بینکنگ سیکٹرمیں تیزی آئی ہے۔ایس پی ایس وائی کے پوائنٹس میں تین اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا جو دو ہزار آٹھ کےاقتصادی بحران کےبعدسےسب سے بڑا اضافہ ہے۔

s1

دوسری جانب ویلز فارگو کے شیئرز میں سات اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،اسی طرح جے پی مورگن کے شیئرز میں چار اعشاریہ چھ چار اور بینک آف امریکہ کے شیئرز میں چار اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

s2

امریکی اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ ریپبلکن کے اقتدار میں آنے سے انھیں امید ہے کہ کاروبار سے متعلق حکومتی پالیسیاں مثبت ہوں گی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی ممکنہ فتح: ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی انتخابات کے غیر متوقع نتائج کے بعدڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے امریکی صدر بن گئے تھے جس کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی تھی۔

s3

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top