منگل, جون 9, 2026
اشتہار

امریکا کا سراغ رساں کتے مصر اور اردن نہ بھیجنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی حکام نے کتوں کو مصر و اردن نہ بھیجنے سے متعلق فیصلے میں کہا ہے کہ کتے انسداد دہشت گردی کےلیے ہماری بیرون ممالک کوششوں میں اہمم کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے دفادار سمجھے جانے والے جانور کتوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے آئندہ انہیں اردن اور مصر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ آتشیں مواد کی نشاندہی کرنے والے کھوجی کتوں کو اردن اور مصر نہیں بھجوائے گا کیونکہ غفلت کی وجہ سے وہاں بہت سے جانوروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کسی بھی کتے کی موت نہایت افسوسناک ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد مزید کتوں کی اموات کو روکنا ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ کتے انسداد دہشت گردی کے لیے ہماری بیرونی ممالک کوششوں اور امریکیوں کی زندگی بچانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ جو کتے اردن اور مصر بھجوائے جا چکے ہیں وہ فی الحال وہیں رہیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں