ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

امریکا کی کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکا نے کوئٹہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے کوئٹہ کے ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

اسلا م آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب گھناؤنے دہشت گردحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد حملے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،متعدد افراد زخمی ہوئے۔

نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

امریکی ناظم الامورنے کہا امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ عوام کو خوف اور تشدد سے محفوظ زندگی میسر آ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرنے کے حوالے سے پرعزم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں