واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کیلئے امیگریشن کی تمام درخواستیں روک دیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے افغان شہریوں کی درخواستیں غیرمعینہ مدت کیئے روکی گئی ہیں۔ افغان شہریوں کی درخواستوں کا مزید جائزہ لیا جائیگا۔
رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت مزید جانچ کی جائیگی۔ امریکی عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب تعینات دو امریکی فوجیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر 2 امریکی فوجیوں کو گولی مارنے کے واقعے میں ملوث زخمی حملہ آور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : وائٹ ہاؤس کے قریب دو نیشنل گارڈز فائرنگ سے شدید زخمی، ملزم گرفتار
رپورٹ کے مطابق گرفتار زخمی حملہ آور کی شناخت افغان شہری 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے۔ جو سال 2021 میں امریکا میں داخل ہوا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد وائٹ ہاؤس بند کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، دونوں زخمی اہلکاروں کا تعلق ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈز سے ہے۔


