تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

امریکا: ٹیچر نے’اللہ’ کا نام لینے پر معذور طالب علم پولیس کے حوالے کردیا

ہوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں اسکول ٹیچر نے معذور طالب علم کو لفظ ’اللہ‘ ادا کرنے پر دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے علاقے ہوسٹن میں واقع اسکول میں ٹیچر نے لفظ ’اللہ‘ ادا کرنے پر دہشت گرد قرار دیتے ہوئے 6 سالہ معذور طالب علم محمد سلمان کو پولیس کے حوالے کیا۔

مذکورہ طالب علم کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹا پیدائشی طور پر نفسیاتی مرض ’سینڈروم‘ میں مبتلا ہے اس لیے وہ بول نہیں سکتا مگر ٹیچر کی جانب سے بچے کو دہشت گرد قرار دینا بہت بڑی بیوقوفی ہے‘۔

محمد سلمان ذہنی معذوری کی وجہ سے بول نہیں سکتا، والد

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایلمنٹری اسکول کے ٹیچر کی غیر موجودگی میں دوسرے استاد نے بیٹے پر الزام عائد کر کے اُسے ٹیکساس پولیس کے حوالے کیا جبکہ ذہنی معذوری کی وجہ سے وہ بولنے سے ہی قاصر ہے‘۔

اسکول ٹیچر کے مطابق محمد سلمان نے کلاس میں تمام طالب علموں کے سامنے دھمکی آمیز کلمات کے ساتھ لفظ اللہ ادا کیا، جس کی وجہ سے اُسے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

مسلمان طلبہ کے والدین کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد بچوں کے تحفظ کے ادارے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بچے کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی جس کی بنیاد پر اُسے دہشت قرار دیا جاسکے، طالب علم کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -