تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکا نے پاک روس تجارتی پیشرفت کو نامناسب قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا نے حالیہ پاک روس تجارتی پیشرفت کو نامناسب قرار دے دیا اور کہا روس کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات بنانےکا یہ وقت مناسب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے روس سے تیل خریداری سے متعلق سوال پر کہا کہ روس کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات بنانے کا یہ وقت مناسب نہیں۔

نیڈ پرائس نے روس میں نامزد کردہ نئی امریکی سفیر کی روسی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی اورامریکی سفیر کی ملاقات کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا لیکن یہ ضرورکہتا ہوں اس ملاقات میں یوکرین مذاکرات پر کوئی گفتگونہیں ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین مذاکرات کا معاملہ ہمارا نہیں یوکرین کے شراکت داروں کا ہے، کبھی ایسے کوئی مذاکرات ہوئے تو امریکا حمایت کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم روس کے ساتھ تمام سفارتی ذرائع کھلے رکھنے کے خواہشمندہیں، ضرورت کے مطابق امریکی سفارتی اور دفاعی اہلکار روسی سفارتخانے سے رابطہ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -